اگر تائیوان پر چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا: صدر بائیڈن

Published On 22 October,2021 10:06 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) چین اور امریکا میں تناؤ بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ صدر بائیڈن نے چین کے خلاف تائیوان کے دفاع کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر بائیڈن نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تائیوان پر چین نے حملہ کیا تو امریکا تائیوان کا دفاع کرے گا۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ امریکا نے اتحادیوں کی حفاظت کا مقدس عہد کیا ہوا ہے، جس طرح نیٹو اتحادیوں کی حفاظت کر رہے ہیں، ایسے ہی تائیوان کی بھی حفاظت بھی کریں گے۔

چین کا کہنا ہے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، کسی ملک کا تائیوان سے متعلق بیان ریڈ لائن کو کراس کرنا ہوگا۔