دمشق:(دنیا نیوز)شام کی حکومت نے جنگلات میں آگ لگانے والے 24افراد کو سزائے موت دے دی۔
خبرایجنسی کے مطابق شام کی عدالت نے جنگلات میں آگ لگانے والے مجرموں پر قتل ،دہشت گردی، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ چلایا جس کے بعد سزاے موت دینے کا حکم جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس شام کے جنگلات میں آتش زدگی سے 3افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ آتش زدگی کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہوگیا تھا۔