دمشق: (دنیا نیوز) شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے دو دھماکوں میں 14 فوجی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دھماکوں میں ملٹری بس کو نشانہ بنایا گیا، سڑک کنارے نصب دو دھماکوں سے ملٹری گاڑی تباہ ہو گئی ، فوجی بس پرہجوم علاقے میں دھماکوں کی زد آئی، سکیورٹی فورسز نے سڑک کنارے نصب تیسرے بم کو ناکارہ بنا دیا۔
A massive explosion in an army bus in Damascus kills at least 13 and leaves dozens injured. pic.twitter.com/IK7Q62JUFw
— Ali Hashem علي هاشم (@alihashem_tv) October 20, 2021
فائر فائٹرز نے واقعے کی جگہ پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔