اسرائیل کا شام پر پھر فضائی حملہ، سرکاری فوجی سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 14 October,2021 11:40 am

دمشق: (دنیا نیوز) اسرائیل باز نہ آیا، شام پر ایک اور فضائی حملے میں شامی فوجی اور ایرانی نواز ملیشیا کے تین جنگجو مارے گئے۔

خبرایجنسی کےمطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی شام کےعلاقے پالمائرہ میں بمباری کی، شامی سرکاری میڈیا نے ایک شامی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی فضائیہ نے کمیونکیشن ٹاورز اورعسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اسرائیل کی جانب سے خطے میں جنگی جرائم کی کارروائیاں عرصے سے جاری ہیں، صیہونی حکومت جہاں قبلہ اول بیت المقدس پر اپنا قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے وہیں فلسطینیوں پر غیر انسانی مظالم ڈھانے سے باز نہیں آتی۔