شام میں سرکاری افواج کی حلب پر گولہ باری سے ہسپتال میں 7 مریض جاں بحق

Published On 22 March,2021 11:31 am

دمشق: (دنیا نیوز) شام میں سرکاری افواج کی حلب پر گولہ باری سے ہسپتال میں موجود 7 مریض جاں بحق ہو گئے۔

خبرایجنسی کے مطابق سرکاری افواج کی حلب کے ہسپتال پر مبینہ گولہ باری سے بچے سمیت سات افراد جاں بحق ہو گئے، حملے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اُدھر ترکی کی سرحد کے قریب شام میں روسی طیاروں نے بھی بمباری کی ہے، فضائی حملے گاؤں قاح میں باغیوں کے ٹھکانوں پر کیے گئے حملوں میں کئی گاڑیاں جل گئیں۔