جوبائیڈن کے حکم پر شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے

Published On 26 February,2021 01:03 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پر فضائی حملے کئے ہیں، یہ حملے صدر بائیڈن کے حکم پر کئے گئے۔

امریکی وزیرِ دفاع نے حملوں کی تصدیق کی ہے، پینٹاگون کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن نےعراق میں امریکی فوجی اور سفارتی مقامات پر حالیہ راکٹ حملوں کے جواب میں فضائی حملوں کا حکم دیا۔

ان حملوں میں سترہ جنگجووں کے ہلاک ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔ مشرقی شام میں فضائی حملے صدر کی حیثیت سے جوبائیڈن کی پہلی فوجی کارروائی ہیں۔
 

Advertisement