شام: گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، حکام نے دہشتگرد حملہ قرار دیدیا

Published On 24 August,2020 10:11 am

دمشق: (دنیا نیوز) شام میں گیس پائپ لائن میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، حکام نے ابتدائی طور پر اسے دہشت گرد حملہ قرار دیا ہے۔

شام کی وزارتِ انرجی کا کہنا ہے کہ عرب گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹنے کے بعد دھوئیں کے بادل دور دور تک پھیل گئے۔ سارے ملک میں گیس کی سپلائی رک گئی۔ واقعہ دارلحکومت دمشق سے شمال مغرب میں پیش آیا جہاں ٹیکنیکل ٹیم کے ارکان پائپ لائن کی مرمت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔

دھماکے سے کوئی ہلاکت یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، شام میں دہشتگردی کے ایسے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ امریکہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شام پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ شام میں خانہ جنگی پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے تاہم کچھ شمالی علاقوں میں جنگ جاری ہے جس کے باعث دہشت گردی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔
 

Advertisement