شام میں اسرائیلی میزائل حملے، 3 شہری جاں بحق

Last Updated On 27 April,2020 07:57 pm

دمشق: (دنیا نیوز) شام میں اسرائیل کے میزائل حملے میں تین شہری جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صہیونی فورسز نے دمشق کے مٖضافات میں دو قصبوں پر میزائل داغے، جہاں دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی، جسکے نتیجے میں 3 شہری جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔

شامی افواج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے متعدد صیہونی میزائل تباہ کردئے گئے ہیں۔