انقرہ: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترک فورسز پر دوبارہ حملہ ہوا تو شام کی حکومتی فورسز پر پورے ملک میں کہیں بھی حملے کیے جائیں گے۔
انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ مزید کسی ترک فوجی کو نشانہ بنایا گیا تو ترکی شام کی سرکاری فورسز پر کہیں بھی فضائی یا زمینی حملے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مغربی ادلب میں فروری کے آخر تک شامی فورسز ترک پوسٹوں سے دور ہو جائیں۔
روسی نیوز ایجنسی کے مطابق ترک اور روسی صدور نے اس بات اتفاق کیا ہے کہ شام کے معاملے پر دونوں ممالک رابطے میں رہیں گے۔