استنبول: (دنیا نیوز) ترکی میں مسافر طیارہ رن وے سے اتر کر 3 حصوں میں تقسیم ہو گیا، حادثے میں 52 مسافر زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترکی کے استنبول ائیرپورٹ پر مسافر طیارہ رن وے سے پھسل گیا، حیرت انگیز طور پر طیارے کے 3 ٹکڑے ہو گئے۔ پرواز میں 171 مسافروں سمیت عملے کے 6 ارکان سوار تھے جن میں سے 52 شدید زخمی ہو گئے۔
استنبول ائیرپورٹ پر حادثے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثہ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا تاہم مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔