دمشق: (دنیا نیوز) امریکی فورسز نے شامی افواج کی چیک پوسٹ پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں دو شامی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب امریکی فوجی قافلے کو چیک پوسٹ سے گزرنے نہیں دیا گیا واقعہ شام کے شمالی شہر قامشیلی میں پیش آیا جہاں امریکی ہیلی کاپٹر ز نے شامی فورسز کی چیک پوسٹ پربمباری کی۔ جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔