دمشق: (دنیا نیوز) اسرائیل نے شامی افواج کے بیس پر فضائی حملہ کیا ہے جس میں نو فوجی اور 31 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
صہیونی فضائیہ نے عراقی سرحد کے قریب واقع شامی علاقوں کو نشانہ بنایا، اسرائیلیوں نے اٹھارہ مقامات پر بمباری کی جس میں 37 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، حملے میں اسلحہ کے ڈپو اور فوجی بیس تباہ ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا کو حملے کا پہلے سے علم تھا۔