اسرائیلی طیاروں کا شام پر فضائی حملہ، ایک شامی فوجی ہلاک، تین زخمی

Published On 30 December,2020 11:36 pm

دمشق: (دنیا نیوز) اسرائیلی طیاروں نے شام پر فضائی حملہ کیا ہے جسکے نتیجے میں ایک شامی فوجی ہلاک تین زخمی ہو گئے۔

صہیونی فضائیہ نے شام کے علاقے نبی ہبیل میں واقع شامی فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ پر حملہ کیا۔ جس کے تیجے میں ایک شامی فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دمشق نے ایک اور اسرائیلی حملہ ناکام بنایا تھا۔

 

Advertisement