شامی صوبہ حلب میں دھماکا، 14 افراد جاں بحق

Published On 06 October,2020 10:12 pm

دمشق: (دنیا نیوز) شام کے صوبہ حلب میں دھماکہ ہوا، جسکے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ شام کے شمال مغربی صوبے حلب کے الباب نامی قصبے میں ہوا،دھماکہ خیز مواد بازار میں پارک ٹرک میں نصب تھا، دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق، چالیس زخمی ہوگئے۔

یاد رہے کہ یہ علاقہ ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں کے قبضے میں ہے۔
 

Advertisement