ادلیب: (دنیا نیوز) شام میں آمریت کے خلاف تحریک کی دسویں سالگرہ کے موقع پر حکومت مخالف مظاہرہ کیا گیا، لوگوں نے قومی پرچم اٹھا کر جمہوریت کے حق میں احتجاج کے دوران نعرے لگائے۔
شمالی شام کے شہر ادلیب میں ہونے والے احتجاج میں اپوزیشن کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی، شرکا نے انقلابی تحریک میں شہید ہونے والوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
لوگوں نے جمہوریت کے حق میں نعرے لگائے اور امید ظاہر کی کہ ان کے ملک میں بھی عوامی حکومت سے خوشحالی آئے گی۔