شام: گاؤں والوں کی مزاحمت، امریکی فوجی قافلہ واپس لوٹنے پر مجبور

Published On 16 June,2021 06:46 pm

دمشق: (دنیا نیوز) شام میں گاؤں والوں نے امریکی فوجی قافلے کو واپس لوٹنے پر مجبور کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے علاقے الحسکہ ALHASAKAH میں گاؤں والوں نے امریکی فوج کے قافلے کو روک کر واپس لوٹنے پر مجبور کردیا۔ گاؤں والوں نے امریکی فوجیوں پر پتھراؤ کیا اور انہیں ملک سے نکل جانے کا کہا۔

شام میں موجود روسی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد شام میں کیمیائی حملہ کرنا چاہتے ہیں، کلورین گیس کی بڑی مقدار وائٹ ہیلمٹ سماجی تنظیم کے تعاون سے دہشت گردوں کے علاقے میں منتقل کی گی ہے۔