سعودی عرب کے شام کیساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے مذاکرات جاری

Published On 08 June,2021 05:57 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لئے مذاکرات جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ریاض اور دمشق سفارتی تعلقات بحال کرنے کے لئے معاہدے کے قریب ہیں، سعودی عرب نے پیغام بھیجا ہے کہ ریاض دمشق کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

مئی میں سعودی عرب کی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل خالد حُمیدن نے شام کا دورہ کیاتھا۔

شام نے بھی دس سال بعد ٹورازم منسٹر کی سربراہی میں پہلا وفد سعودی عرب بھیجا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شام کے ساتھ مذاکرات کرکے سعودی عرب نے ایران کو بھی مثبت پیغام بھیجا۔
 

Advertisement