سعودی عرب: نیا یونیورسٹی کیلنڈر شائع

Published On 05 June,2021 03:14 pm

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ام القری سرکاری گزٹ نے جمعے کو نیا یونیورسٹی کیلنڈر شائع کیا ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم کا آغاز 29 اگست 2021 سے ہوگا جبکہ اختتام 16 جون 2022 کو ہوگا۔

ام القری سرکاری گزٹ کے مطابق نئے تعلیمی سال کی ششماہی تعطیلات 25 نومبر سے ہوں گی اور پانچ دسمبر سے طلبہ جامعات کا رخ کریں گے۔

اس کے علاوہ پہلے سمسٹر کی تعطیلات چھ جنوری 2022 سے ہوں گی جبکہ دوسرے سمسٹر کا آغاز 16 جنوری 2022 سے کیا جائے گا۔

دوسرے سمسٹر کی تعطیلات 10 مارچ 2022 سے ہوں گی جبکہ 20 مارچ سے طلبہ کلاسوں کا رخ کریں گے۔ پہلا سمسٹر 18 ہفتے جبکہ دوسرا سمسٹر 19 ہفتوں پر مشتمل ہوگا اور تعلیمی سال کے دنوں کی کل تعداد 176 ہوگی۔
 

Advertisement