ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیر ملکیوں کے اقاموں اور وزٹ ویزوں میں مفت توسیع کرنے کی ہدایت کر دی۔
سعودی میڈیا کے مطابق ایگزٹ اور ری انٹری ویزوں کی بھی فیس کے بغیر توسیع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ توسیع خود کار نظام کے تحت 2 جون 2021 تک کسی فیس کے بغیر ہوگی۔
#BREAKING: King Salman orders free extension of iqama, exit, visit and reentry visas of expatriates who are outside #SaudiArabia at countries which arrival has been suspended from pic.twitter.com/WHrj8mG76x
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) May 24, 2021
سعودی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نے توسیع کے شاہی فرمان پر عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی ہے۔ اقاموں اور ویزوں میں توسیع نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے خود کار نظام کے تحت ہوگی۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اقاموں اور ویزوں میں توسیع کے لیے دفاتر سے رجوع نہیں کرنا پڑے گا۔