سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

Published On 20 May,2021 04:14 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔۔ مملکت آنے والے تمام مسافرکو آن لائن پورٹل پر سفری ڈیٹا اندراج کرانا لازمی قرار دیدیا گیا۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ آن لائن پورٹل ڈیٹا میں مسافر ویکسی نیشن کی تفصیلات کا اندراج یقینی بنائیں۔ جنرل اتھارٹی برائے سول ایوی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سعودی عرب آنے والی تمام ایئرلائن مملکت آنیوالے مسافروں کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن فارم پر کرنا بھی لازم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز ڈیٹا اندراج سے متعلق ہدایات اپنی ویب سائٹ پر مشتہر کریں، مسافروں کو دوران بورڈنگ پورٹل کی تفصیلات ایئرلائن کو مطلع کرنا لازمی ہوگا۔

گاکا کے مطابق مسافر ڈیٹا کے اندراج سے متعلق تاوکلتا ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں، سعودی شہری اور استثنیٰ رکھنے والے افراد پر آن لائن پورٹل پر ڈیٹا اندراج لاگو نہیں ہوگا، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
 

Advertisement