پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ایئر پورٹ پر سول ایوی ایشن کے 32 فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا ہو گئے، باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر نے تصدیق کر دی۔
پشاور کے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کورونا کے وار جاری، سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 32 فرنٹ لائن ورکرز کورونا میں مبتلا ہو گئے۔ کورونا میں مبتلا ہونے والے زیادہ تر ایئرپورٹس پر کام کرنے والے ویجلنس، ایئرپورٹ سروسز اور برج آپریٹرز متاثر ہوئے ہیں۔
مجموعی طور پر پشاور ایئرپورٹ پر خلیجی ممالک سے آنے والے 80 سے زائد مسافر کورونا وائرس میں مبتلا نکلے تھے۔ ایئرپورٹ مینجر کے مطابق ایئرپورٹ پر ہنگامی بنیادوں پر ڈس انفیکٹ کرنے کے ساتھ اسپرے کا عمل بھی جاری ہے۔