نیو یارک: (ویب ڈیسک) ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فائزر، ماڈرنا کی ویکسینز کووڈ کی بھارتی قسم کے خلاف موثر ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکی سائنسدانوں کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کووڈ 19 کی دو بھارتی قسموں کے خلاف فائزر اور ماڈرنا کی ویکسینز موثر ثابت ہوسکتی ہیں۔
نیو یارک یونیورسٹی کے گروسمین سکول آف میڈیسن اور لینگون سینٹر کی لیب پر مبنی اس تحقیق کے ابتدائی نتائج تاحال شائع نہیں کیے گئے۔
تحقیق کے مصنف نے اے ایف پی کو بتایا کہ ویکسین کی اینٹی باڈیز (کورونا کی دوسری) قسموں کے خلاف کمزور ہوتی ہیں لیکن اتنی کمزور نہیں کہ اس سے ویکسین کی حفاظتی صلاحیت پر اثر پڑے۔
محققین نے امریکا میں یہ دونوں ویکسینز لگوانے والوں کے خون کے نمونے حاصل کیے جو اس ملک میں اب تک 15 کروڑ سے زیادہ افراد کو دی جاچکی ہے۔ پھر انہوں نے لیب میں اس خون میں کووڈ 19 کی بھارتی اقسام (بی 1 617 اور بی 1 618) کے وائرس داخل کیے۔
اس مادے کو لیب میں پیدا کی گئی خلیات کے ساتھ ملایا گیا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا وائرس انہیں متاثر کرتا ہے یا نہیں اور اس طرح محققین نے اپنے نتائج اخذ کیے۔
خیال رہے کہ اس نوعیت کی تحقیق ہمیشہ درست پیشگوئی نہیں کرسکتی کہ اصل میں کیا ہوگا۔