کراچی: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام انٹرنیشنل فلائٹس کریو کے کورونا ٹیسنگ سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ چارٹرڈ اور نجی ایئر کرافٹس کے ائیر کریو کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر ڈیوٹیاں دینے والے عملے کے پاکستانی ہوائی اڈوں پر کورونا ٹیسٹ لازم ہوگا۔
چارٹرڈ اور نجی ایئر کرافٹس کے ائیر کریو کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ کسی بھی ملک کے ائیرپورٹ سے باہر نہ جانے والے پاکستانی ائیر لائنز کے ائیر کریو عملے کا کورونا ٹیسٹ لازمی نہیں ہے۔
البتہ بیرون ملک میں پاکستانی ائیر لائنز کے ائیر کریو کا ٹرمینل بلڈنگ چھوڑنے کی صورت میں کورونا لازمی ہوگا۔ ایمرجنسی لینڈنگ یا تکینکی خرابی کے باعث ائیر کریو عملے کا طیارے سے نہ اترنے کی صورت میں ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ تمام ایئرپورٹس کی ٹرمینل بلڈنگ سے ایئر کریو اجازت کے بغیر باہر نہیں جا سکے گا۔ سی اے اے کے مطابق ائیر کریو کی کورونا ٹیسنگ سے متعلق این سی او سی کی ہدایت پر فیصلے کیے گئے ہیں۔