کورونا وائرس: پنجاب میں 23 مئی تک تعلیمی ادارے بند، سندھ میں تدریسی عمل معطل

Published On 15 May,2021 11:27 am

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا کی سنگین صورتحال کے باعث پنجاب میں 23 مئی تک تعلیمی ادارے بند جبکہ سندھ میں تدریسی عمل معطل کر دیا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔

 سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 23 مئی تک تدریسی عمل کے لئے بند رہیں گے۔

وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر تدریسی نظام کو 17 مئی سے 23 مئی تک معطل کیا جا رہا ہے، اس دوران تعلیمی ادارے کھلیں رہیں گے، بچوں کو آن لائن کلاسز، واٹس اپ، ای میل سمیت دیگر ذرائع سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تعلیمی ادارے کے سربراہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹرمختصر عملے کو بلائیں گے، تعلیمی سلیبس کی گائیڈ لائنز نومبر 2020 کو جاری کی گئی ہیں، اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 83 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 19 ہزار 467 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 531 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 589، سندھ میں 2 لاکھ 97 ہزار 78، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 614، بلوچستان میں 23 ہزار 814، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 417، اسلام آباد میں 79 ہزار 27 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 212 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 24 لاکھ 10 ہزار 924 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 248 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 83 ہزار 480 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 387 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہزار 467 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 322، سندھ میں 4 ہزار 793، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 743، اسلام آباد میں 727، بلوچستان میں 262، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 513 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Advertisement