کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ صحت سندھ کے مطابق کسی بھی شہری کو سائنو فارم ویکسین کی پہلی ڈوز دینے پر پابندی ہوگی۔
محکمہ صحت سندھ نے طبی عملے کو ہدایت کی ہے کہ سائنو فارم کی بجائے ایسٹرا زینیکا ویکسین لگائی جائے، سائنو فارم کی فرسٹ ڈوز لگانے والے عملے کو شوکاز جاری کیے جائیں گے، جن لوگوں کو پہلی ڈوز لگ چکی ہے صرف انہیں سائنو فارم کی دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔
محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار کے مطابق سائنو فارم ویکسین پر پابندی کے باوجود کراچی ضلع شرقی میں 3335 ڈوز لگائی، ضلع غربی میں 913 اور ملیر میں 173 ڈوز لگائی گئیں۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹر پر بتایا کہ سندھ میں سائنو فام پر پابندی نہیں ، اس وقت صرف پہلی ڈوز کو روکا گیا ہے۔ تاکہ سائنو فارم کی پہلی ڈوز حاصل کرنے والے لوگوں کیلئے مناسب مقدار میں سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔۔
Sinopharm has not been banned in #Sindh, only its fresh dose has been stopped for the time being. This decision has been made to ensure adequate supply for people who have already received their 1st dose of Sinopharm #SayYesToVaccine https://t.co/HuMvM8yGzP
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) May 14, 2021
پارلیمانی سیکرٹری محکمہ صحت سندھ قاسم سومرو نے کہا ہے کہ سائنو فارم ویکسین کے استعمال پر پابندی نہیں لگائی۔ سپلائی نہ ہونے کے باعث سائنو فارم کی پہلی ڈوز کے طور پر استعمال کرنے پر پابندی لگائی ہے۔ سٹاک میں موجود سائنو فارم ان لوگوں کو لگائی جائے گی جن کو پہلی ڈوز سائنو فارم لگی ہے۔