پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ چل پڑا، گاڑیوں میں 50 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی اجازت

Published On 16 May,2021 10:23 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ چل پڑا، حکومت کی جانب سے گاڑیوں میں 50 فیصد مسافروں کو بٹھانے کی اجازت دی گئی ہے۔

بین الصوبائی انٹرسٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بحال، عید اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے جانے والے پردیسیوں کی آبائی علاقوں سے واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے عید کی چھٹیوں کے دوران لاک ڈاؤن میں ایس او پیز پرعمل درآمد کی صورتحال کو اطمینان بخش قرار دیا تھا جس کے بعد آج سے ٹرانسپورٹ سروس بحال اور 17 مئی سے مارکیٹیں، تجارتی مراکز رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔ سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات کار معمول کے مطابق ہوں گے، دفاتر میں ملازمین کی 50 فیصد حاضری کی اجازت ہوگی، 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرے گا۔ آج سے تاحکم ثانی پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کیساتھ جبکہ ریل گاڑیاں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔
 

Advertisement