نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا کی صورتحال بدستور سنگین ہے، مزید 4 ہزار 90 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ دوسرے ممالک سے امداد پہنچنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بھارت میں ایک روز میں تین لاکھ دس ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہوئے، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کا فقدان ہے، آکسیجن کی قلت پر قابو پانے کے لیے حکومت نے آکسیجن بنک قائم کر دیئے ہیں، روس سے امدادی ویکسین کی دوسری کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب بھارت کو نئے چیلنج کا سامنا ہے، سمندری طوفان ٹاوٹے کے باعث ساحلی علاقوں میں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں، شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ کئی مقامات پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔