کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ 30 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسین کا آغاز کر دیا گیا، زیادہ سے زیادہ شہری ویکسین لگوائیں، کورونا کیسز کم نہ ہوئے تو مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال عید کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تھا، کراچی میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 26 فیصد تک پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو صوبے میں آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانی ہے، جامشورو پاور کمپنی روز 2 لاکھ 68 ہزارلٹرگیس پیدا کرے گی۔