اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران وزیراعظم نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم پر تشویش کا اظہارکیا۔
ٹیلی فونک گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم نے سعودی عرب کی سلامتی، حرمین شریفین کےتحفظ کےعزم کااظہار کیا اور سعودی عرب کی جانب سے شاندار مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارکباد بھی دی۔