اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے نہتے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم فلسطین کے ساتھ کھڑا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امریکی دانشور نوم چومسکی کا قول بھی ٹویٹ کر دیا۔ نوم چومسکی نے اسرائیلی مظالم پر فلسطینی نوجوان کی داستان کو بیان کیا تھا۔
میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔#WeStandWithGaza #WeStandWithPalestine pic.twitter.com/0Gpb9DxjJG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 12, 2021
یاد رہے گزشتہ روز ظالم اسرائیل کی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تمام مسلمان ممالک کو مسئلہ فلسطین پر یکجا ہونا پڑے گا۔
تمام مسلمان ممالک کومسئلہ فلسطین پریکجاہونا پڑے گا: وزیراعظم عمران خان
عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے مسجدالاقصیٰ میں بہت ظلم کیا، پاکستان نے اسرائیلی مظالم کی بھرپور مذمت کی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کیساتھ بھی مسئلہ فلسطین پر بات کی، تمام مسلمان ممالک کو مسئلہ فلسطین پر یکجا ہونا پڑے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے 27 ویں شب کو مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر جو ظلم کیا، میں نے اس کی مذمت کی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر ترکی اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ سے بات کریں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے میں نے خود اسلاموفوبیا پر بات کی اور سب کو مل کر مقابلہ کرنا چاہیے کیونکہ ایک ملک کچھ نہیں کرسکتا اور اسی کے لیے ہم کوشش کر رہے ہیں۔