لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے عوام سے براہِ راست بات چیت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ ،وزیراعظم عمران خان ایک بارپھرفون پرآپ کے ساتھ براہِ راست بات کریں گے۔
ٹویٹر پر انہوں نے مزید لکھا کہ انشاء اللہ کل بروز منگل دوپہرڈیڑھ بجے آپ کے سوالات اور وزیراعظم کے جواب ہوں گے۔ وزیراعظم سے آپ کی بات چیت، ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔
#آپکا_وزیراعظم_آپکے_ساتھ
— Senator Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) May 10, 2021
وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک بار پھر فون پر آپکے ساتھ براہِ راست بات کریں گے- انشاء اللہ
11 مئ بروز منگل -دوپہر 1:30 بجے-
آپکے سوالات اور وزیراعظم کے جواب
وزیراعظم سے آپ کی بات چیت -ٹیلی ویژن، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی pic.twitter.com/phJkkO3nNK