لاہور: (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے ننگے پاؤں مقدس سر زمین پر حاضری دینے کے عمل کو قابل تعریف قرار دیدیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ ننگے پاؤں مقدس سرزمین پر حاضری دینا ایک اعزاز ہے۔ ہم تو مانگتے ہی اسی در سے ہیں اور یہ ہی در ہمارے لیے مسلسل رحمتوں کا ذریعہ ہے۔
ننگے پاؤں مقدس سرزمین پر حاضری دینا ایک اعزاز ہے۔ ہم تو مانگتے ہی اسی در سے ہیں اور یہ ہی در ہمارے لیے مسلسل رحمتوں کا ذریعہ ہے۔ زندگی اگر سو دفعہ بھی یہ اعزاز بخشے تو ہمیشہ ننگے پاؤں حاضری دوں در خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر۔ یہ عمل قابل تعریف ہے ۔ pic.twitter.com/p7pIYoaAGP
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) May 8, 2021
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺپر حاضری، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی
انہوں نے لکھا کہ زندگی اگر سو دفعہ بھی یہ اعزاز بخشے تو ہمیشہ ننگے پاؤں حاضری دوں در خاتم النبین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر۔ یہ عمل قابل تعریف ہے ۔