کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت پبلک سیفٹی کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔ چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ کلیم امام، شرجیل انعام میمن، امداد پتافی، شمیم ممتاز، حسنین مرزا اور دیگر شریک ہیں۔
وزیراعلی ہاوس میں جاری پبلک سیفٹی کمیشن کے اجلاس میں کمیشن نے 5 ممبران پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی میں تین ایم پی ایز اور دو آزاد ممبران کرامت علی اور حاجی ناظم شامل ہیں۔ کمیٹی کمیشن کے قواعد و ضوابط پر غور کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔
آئی جی سندھ نے 23 پولیس افسران کیخلاف 2019 کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کراچی 2013 میں کرائم انڈیکس میں چھٹے اور ساتویں نمبر پر رہا، اب کراچی کرائم انڈیکس میں 93 نمبر پر ہے، امن و امان کی صورتحال بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔