کراچی: (دنیا نیوز) آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
آئی جی سندھ کلیم امام کا مزید کہنا تھا کہ 2014 میں جرائم کے لحاظ سے کراچی چھٹے نمبر پر تھا، جرائم کیخلاف اقدامات کی بدولت کراچی 88 ویں نمبر پر آ گیا۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال فروری کےآغاز سے کراچی 94 ویں نمبر پر آ گیا ہے، تجاوزات کیخلاف ایکشن کو ٹھوس اور مربوط بنایاگیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ بھرمیں تجاوزات کی زد میں آنے والی پولیس چوکیوں کو بھی ختم کیاگیا ہے۔