آئی جی سندھ مشتاق مہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Last Updated On 02 March,2020 02:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئی جی سندھ مشتاق مہر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، سینٹرل پولیس آفس آمد پر مشتاق مہر کو سلامی دی گئی۔

 دو مرتبہ کراچی پولیس چیف رہنے والے گریڈ 22 کے مشتاق مہر 60 ویں آئی جی سندھ بن گئے۔ آئی جی سندھ مشتاق مہر سینٹرل پولیس آفس پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹر کلیم امام سے ملاقات کی، دونوں افسران نے یاد گار شہداء پر حاضری دی۔ نئے آئی جی کو سی پی او میں سلامی بھی دی گئی۔

اس سے قبل مشتاق مہر نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی جس میں وزیراعلی نے صوبے میں امن بہتر کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹرسید کلیم امام نے چارج چھوڑنے سے قبل ویڈیو لنک خطاب کر کے افسران و اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

مشتاق مہر آئی جی ریلوے کے عہدے پر تعینات تھے، وہ ماضی میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ اور 3 برس تک کراچی پولیس چیف کے عہدوں پر بھی تعینات رہے۔

 

Advertisement