سعودیہ نے 30 مئی سے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو داخلے کی اجازت دے دی

Published On 29 May,2021 05:49 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے 30 مئی سے 11 ممالک سے آئے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دے دی۔

سعودی وزرات داخلہ کے مطابق کل دن ایک بجے سے 11 ممالک سے آنے والے مسافروں کو مملکت میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ان 11 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

ان ممالک میں متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، پرتگال، سوئیڈن، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔
 

Advertisement