صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکہ،8افراد ہلاک

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بم دھماکہ،8افراد ہلاک

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے میں اقوام متحدہ کے پیس مشن کے کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہےکہ دھماکہ کے نتیجے میں قریب ہی واقع سکول کو شدید نقصان پہنچا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بھی زیادہ تر سکول کے طالب علم اور اساتذہ شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے کسی اہلکار کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی جبکہ دہشت گرد تنظیم الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی۔