نیویارک: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے جنوبی افریقہ اوراس کے ہمسایہ ممالک پر سفری پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انتونیو گوتریس نے کہا کہ اومی کرون کے باعث خاص ممالک پر سفری پابندیاں غیر منصفانہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وائرس سرحد یں نہیں دیکھتا، سفری پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہوں گی۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ سفری پابندیوں کی بجائے مسافروں کی کورونا ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ کورونا کی نئی مہلک قسم اومی کرون امریکہ بھی پہنچ گئی ہے جہاں اومی کرون کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹس بھی مندی کا شکار ہو گئیں۔ ڈاؤجونز میں 460 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، ایس اینڈ پی 500 کے شیئرز ایک اعشاریہ دو فیصد، نصداق کمپوزٹ انڈیکس ایک اعشاریہ آٹھ فیصد گر گئی۔