بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثہ ،آخری زخمی ورون سنگھ بھی ہلاک

Published On 15 December,2021 07:10 pm

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ 8دسمبر کو ہونے والے اس ہیلی کاپٹر حادثے میں بھارتی چیف آف دیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے تھےجبکہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ شدید زخمی ہوئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ورون سنگھ کی موت کی تصدیق بھارتی فضائیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کی گئی۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ تامل ناڈو کے کنور ضلع میں فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی ہلاکت ہو گئی ہے۔

انڈین فضائیہ نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ بھارتی فضائیہ کو گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی موت کی اطلاع دیتے ہوئے بہت دکھ ہے۔ وہ 8دسمبر 2021 کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے کے بعد آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔ انڈین فضائیہ اس مشکل گھڑی میں ان کی سوگواران کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

Advertisement