کیا کورونا وبا کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے ؟ عالمی ادارہ صحت نے امیدیں جگا دیں

کیا کورونا وبا کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے ؟ عالمی ادارہ صحت نے امیدیں جگا دیں

دنیا پر خوف کے سائے ختم ہونے کے قریب، صدی کی سب سے بڑی جان لیوا وبا کورونا کے موسمی فلو بننے کی امیدیں جاگ اٹھیں۔ عالمی ادارصحت کے یورپین ڈائریکٹر ہینس کلوگے نے خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ اومیکرون ویرینٹ سے کورونا وبا ایک نئے فیز میں داخل ہوگئی ہے، اومیکرون کے بعد وبا کے عام بیماری کی شکل اختیار کرنے کی امید جاگ اٹھی ہے، قوی امکان ہے کہ کورونا موسمی فلو کی شکل اختیار کرلے گا، جس سے نمٹنا آسان ہو جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اومیکرون کے عروج کے بعد یورپ میں کورونا وبا ختم ہونے کی طرف جا رہی ہے، کورونا تو رہے گا لیکن ضروری نہیں کہ یہ وبائی شکل میں پھر واپس آئے۔