نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکا محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا اسٹریٹجک پارٹنرہے اور اس سے تعلقات کواہمیت دیتے ہیں۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان ہمارا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔ دونوں ممالک کے کئی شعبوں پرمحیط ہیں جن کواہمیت دیتے ہیں۔
میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان اورچین کے حوالے سے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کسی ملک کے لئے ضروری نہیں کہ وہ تعلقات رکھنے کے لئے امریکا یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔ چین کے قریبی تعلقات کے بارے میں ان دونوں ممالک کوہی بات کرنا چاہیے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا سے تعلقات رکھنا کسی بھی ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔دنیا کے ہرملک کے آپس میں تعلقات کے کچھ فائدے اورکچھ نقصانات ہوتے ہیں۔
عرب ممالک کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔دونوں ممالک کے ساتھ سیکورٹی تعاون ہے اورملکر کام کررہے ہیں۔