یہودیوں کا مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کر مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف

یہودیوں کا مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کر مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا انکشاف

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انتہاپسند یہودی مسلمانوں جیسا حلیہ بنا کرمسجد اقصیٰ میں داخل ہوتے ہیں اوراپنی عبادت کرتے ہیں۔

انتہاپسند یہودی تنظیم کے کارندے کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد مقبوضہ بیت المقدس کو فتح کرنا ہے جس پر ہمارا حق ہے۔ مسجد اقصیٰ جانے کے لئے ہم کپڑے، ٹوپی اورتمام دیگرشناختی علامات مسلمانوں جیسی کرتے ہیں۔

فلسطینیوں نے یہودیوں کے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پرشدید غصے کا اظہارکیا ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ یہ مسلمانوں کے مقدس مقام پرعبادت کے حق کوخطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ غیرمسلم مسجد اقصیٰ کمپلیکس کا دورہ کرسکتے ہیں لیکن وہاں عبادت نہیں کرسکتے۔

اسرائیل نے 1967 سے مشرقی بیت المقدس پرقبضہ کررکھا ہے۔اسرائیلی فوجی اکثرغنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں گھس کرنمازیوں کوتشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔