آسٹریلیا کا حماس کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا اعلان

Published On 17 February,2022 06:08 pm

کینبرا:(دنیا نیوز) آسٹریلیا بھی اسرائیل کے نقش قدم پر چل پڑا اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آسٹریلوی حکام کے مطابق اپریل میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا جائے گا، جسکے بعد مزاحمتی تنظیم حماس کی مالی امداد پر پابندی ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو 25 سال تک قید ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب حماس نے آسٹریلوی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو دہشت گرد قرار دینا چاہیے تھا۔