روس کی یوکرینی شہروں ماریوپول اور خارکیف میں بمباری جاری

Published On 15 April,2022 08:54 am

کیف: (دنیا نیوز) روس کی یوکرین کےشہر ماریوپول اور خارکیف میں بمباری جاری ہے، روس نے کہا ہے کہ وہ اپنا تیل کسی بھی قیمت پر دوست ممالک کو فروخت کرنے کے لیے تیار ہے۔

روسی فوج نے ماریوپول میں اہم پوزیشنزپر قبضہ کر لیا، دوسری جانب روسی فوج کا اہم بحری جہاز "مسکووا " بحیرہ اسود میں ڈوب گیا ہے جس سے روس کو یوکرین جنگ میں بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ یوکرینی فورسز نے بحری جہاز کو گزشتہ روز میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔

ادھر صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اپنے تیل اور گیس کی ترسیل کا رخ باآسانی ایشیا کی جانب موڑ سکتا ہے جہاں انرجی کی ضروریات بڑھ رہی ہیں جبکہ روس کے وزیرتوانائی نے کہا ہے کہ دوست ممالک کو اپنا تیل کسی بھی قیمت پر فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں۔
 

Advertisement