یاسین ملک کو عمر قید کی سزا، اسلامی تعاون تنظیم کا اظہار تشویش

Published On 27 May,2022 09:57 pm

جدہ:(دنیا نیوز) اسلام تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی عدالت کی جانب سے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یاسین ملک کئی سالوں سے پر امن تحریک آزادی چلا رہےہیں، بھارت یاسین ملک سمیت تمام غیر قانونی طور پر گرفتار کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری منظم جبر و تسلط کو فوری طور پر بند کرے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے کا مطالبہ بھی دہرا دیا۔
 

Advertisement