اسلام آباد: (دنیا نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی بہادری اورہمت پرفخرہے، تمام کشمیری یاسین ملک کےمشن کوآگےبڑھائیں گے۔
مشال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک نےعدالت سےجوسوالات کیے ان کےجوابات نہیں دیے گئے، مودی چھپ کروارکرنےکی بجائےسامنےآکرکشمیریوں کامقابلہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کےخلاف سزا کا معاملہ تمام عالمی فورمز میں اٹھائیں گے، بھارت نےکشمیریوں کے مقدمے میں لڑنے والے وکلا کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، یاسین ملک نے جج سےکہا کہ وہ زندگی کی بھیک نہیں مانگیں گے۔