بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کو فوری وکیل تک رسائی دی جائے: مشعال ملک

Published On 23 May,2022 04:43 pm

اسلام آباد:( دنیا نیوز) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی جیل میں قید یاسین ملک کو فوری وکیل تک رسائی دی جائے، کشمیر کی تحریک ہماری اگلی نسلوں کے لیے ہے۔

خیال رہے کہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں حریت رہنما یاسین ملک کوسخت ترین سزا سنائے جانے کا امکان ہے، بھارتی عدالت کے متوقع فیصلے کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے جبکہ مشعال ملک نے یاسین ملک کی جان بچانے کی بھی اپیل کردی ہے۔

اسلام آباد میں مشعال ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ یاسین ملک کے حق میں پارلیمان میں قرارداد لائی جائے گی، یاسین ملک کا کیس عالمی عدالت میں کیوں نہیں جا سکتا؟۔

مشعال ملک اور سینیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا تھا کہ بھارت چاہے جتنا ظلم کرلے، کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔
 

Advertisement