سرینگر: (دنیا نیوز) ظالم اور قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3نوجوان کو شہید کر دیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ شہید ہونے والے تینوں نوجوان نہتے اور مقامی کالج میں پڑھتے تھے۔
بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی مگر علاقہ مکینوں نے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا اور لاشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔