وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ وادی میں قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ظالم فورسز نے مزید ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو ضلع اسلام آباد میں گھر گھر تلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران پانچ نوجوان کو بھی گرفتار کیا۔ دو نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد جبکہ تین کو بارہمولہ سے گرفتار کیا گیا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک گھر گھر تلاشی کا عمل جاری تھا۔