سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض اور ظالم بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کولگام میں مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چھان دیوسر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ یہ آپریشن بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مشترکہ طور پر کیا۔ فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی۔
گزشتہ روز سرینگر میں آئیوا پل کے قریب ایک حملے میں شدید زخمی ہونے والا بھارتی پولیس کا ایک اہلکار آج سورہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں چل بسا۔
ایک اور کارروائی میں فوجیوں نے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے آرہ گام میں دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔